منی لانڈرنگ کے ملزم مونس الٰہی کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے منی لانڈرنگ کے ملزم مونس الٰہی کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈنگ اور شوگر سکینڈل میں ملوث ملزم مونس الٰہی کی وزیراعلی پنجاب آفس میں اعلی سطح اجلاسوں کی صدارت تشویش کا باعث ہے،مونس الٰہی دو دن سے مسلسل وزیر اعلی ہاؤس اور آفس میں سرکاری افسران کو ہدایات جاری کررہے ہیں، منی لانڈنگ جیسے سنگین الزامات کا ملزم کی سرکاری اجلاس میں شرکت افسوسناک ہے،مطالبہ ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے مونس الٰہی کے کیس کی جلد از جلدتفتیش اور چالان مکمل کرے۔