مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

سرینگر (آن لائن) بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیو ں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے وانیگام بالا میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون انٹرنٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں 2بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات تک فوجی آپریشن جاری تھا۔