اسلام آباد، کوئٹہ(آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے زیر صدارت نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کے کسی حصے سے شہادتموصول نہیں ہوئی، یکم محرم الحرام بروز اتوار کو جبکہ یو م عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔
Load/Hide Comments



