افغانستان میں امدادی سرگرمیاں، دیرپا امن و استحکام کی کاوشیں تیز کرنا ہوں گی،بلاول بھٹو

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کاسا ایک ہزار پاور ٹرانسمیشن منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی اشد ضرورت ہے۔وزیر خارجۃ نے تاجک ہم منصب سراج الدین محردین سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تجارت، علاقائی ربط میں وسعت، عوامی روابط مضبوط بنانے سمیت متنوع شعبوں میں تعاون، تجارتی وفود کے تبادلوں اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم وزارتی کونسل اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تاجکستان سے کاسا ایک ہزار توانائی ترسیلی منصوبے کی جلد تکمیل کا معاملہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ کاسا ایک ہزار پاور ٹرانسمیشن منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی اشد ضرورت ہے علاقائی خوشحالی کے لیے سڑک اور توانائی رابطوں کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاجک ہم منصب سراج الدین محردین سے ملاقات میں معاملہ اٹھایاملاقات میں دوطرفہ تجارت، علاقائی ربط میں وسعت، عوامی روابط مضبوط بنانے پر گفتگو وزیر خارجہ نے متنوع شعبوں میں تعاون، تجارتی وفود کے تبادلوں سے تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ پر زور دیا وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیر الجہتی فورمز پر دوطرفہ قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امدادی سرگرمیاں، دیرپا امن و استحکام کی کاوشیں تیز کرنا ہوں گی افغان عوام کے لیے فوری بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے پاکستان پرامن، متحد، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔