اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عیسائیوں کے بعد سب سے بڑی اقلیت قادیانی ہیں عیسائیوں کے قبرستان کے 18 ایکڑ رقبہ جبکہ قادیانیوں کے قبرستان کے لیے 3.424 ایکڑ رقبہ،ہندووں کے شمشان گھاٹ کے لیے 0.49,بدھ مت کے لیے 0.50, بہائی کمیونٹی کے قبرستان کے لیے 1.70 مختص کیا گیا ہے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد میں اقلیتوں کے لئے قبرستان اور شمشان گھاٹوں کی تفصیلات پیش کی گئی وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتایا کہ اسلام آباد میں مسیحیوں کے بعد سب سے بڑی اقلیت قادیانی ہیں عیسائیوں کے لئے 18ایکڑ سے زائد رقبہ قبرستان کے لئے رکھا گیا ہے دوسری بڑی اقلیتی آبادی قادیانیوں کے لئے 3.424ایکٹر رقبہ قبرستان کے لئے مختص کیا گیا ہے وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہندووں کے شمشان گھاٹ کے لئے 0.49ایکٹر رقبہ برائے قبرستان بدھ مت کے لئے 0.50ایکٹر رقبہ برائے قبرستان رکھا گیا ہے بہائی کمیونٹی کے قبرستان کے لئے 1.70ایکڑ رقبہ رکھا گیا ہے شمشان گھاٹ اور قبرستان کا رقبہ اس اقلیت کی آبادی کی تعداد کو دیکھ کر رکھا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments



