اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد، تجارتی و اقتصادی امور، ربط پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم وزارتی کونسل اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور عوامی روابط کو فروغ دینے، تجارت اور راہداری امور میں وسعت پر زور دیا۔
Load/Hide Comments



