اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے 5 ججز پر جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں اختلاف رائے سامنے آیا، سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کیلئے بھیجی گئی نامزدگیوں میں جونیئر ججز کے نام شامل کئے جانے پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کرائی گئی۔ چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے، چار کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، اور وزیرقانون نے مخالفت میں ووٹ دیا،سندھ کے 2 ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ نینامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے 2 نامزدگیوں کی مخالفت، 3 کے حق میں ووٹ دیا۔ سپرم کورٹ بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں ممبران کمیشن جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس سردار تاریخ مسعود،جسٹس سید سجاد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی،وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین شریک رہے۔ اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر اشتر اوصاف نے بیرون ملک ہونے کے سبب ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
Load/Hide Comments



