اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متاثرہ عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے طور پر جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ڈی چوک میں منعقدہ ملی نغموں کا مقابلہ اور کنسرٹ موخر کردیاگیا ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا.
Load/Hide Comments



