اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بعد وزیر تجارت سید نوید قمر نے بھی بیرون ممالک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کئے جانے کی مخالفت کردی۔ وفاقی وزیرتجارت سید نوید قمر نے بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کیے جانے کے معاملے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھ دیا ہے وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے، یہ انکم ٹیکس معطل کیا جائے وفاقی وزیر نے کامرس اینڈ ٹریڈگروپ افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس نہ دینے پربھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسرانایگزیکٹو الاؤنس میں نظراندازکیا گیا، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس میں شامل کیا جائے اس حوالے سے وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ کے فیصلے کی عکاسی نہیں کرتا۔
Load/Hide Comments



