اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کیلئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعرات کو وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امریکی تعاون کے زیر اہتمام منصوبوں پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔ملاقات میں پاک امریکہ ورکنگ گروپس کو فعال بنانے پر غور کیا گیا.
Load/Hide Comments



