آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے

کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔