اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کے سلسلے میں تباہ کاریوں کا نوٹس لے رہے ہیں، روڈز کی صورتحال کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں دوسری طرف آئینی طور ملک کو بحران کا شکار کیا جارہا ہے بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کا موقف پیش کردیا ہے اب ہمیں کوئی بات زیر لب نہیں کرنی چاہیے ہم عوام کے نمائندے ہیں آئین کی بالادستی ہو قانون کی حکمرانی ہو ۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے ا نھوں نے کہا کہ اداروں کی طرف سے آئین کو درپیش مشکلات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں 2018 کے اندر عمران خان کو مسلط کیا گیااس کام کا آغاز اس فیصلے سے ہوا جس نواز شریف کو سزا دی گئی جن ججز نے وہ فیصلے دیے انہوں نے آڈیوز اور ویڈیوز کی صورت میں عدالت کو اعترافی بیان دیے سمجھ میں نہیں آرہا ہم کس طرح اداروں کو چلا رہے ہیں قانون پارلیمان بنائے گاانتظامیہ عملدرآمد جبکہ عدلیہ وضاحت کرے گی مسئلہ یہ نہیں کہ ہم نے کسی کو اقتدار سے گرایا یا کسی کو کرسی پہ بٹھایا یہاں پر بہت سے کردار ہیں یہاں ایسے بھی لوگ وزیر اعظم بنے جن کے تین مختلف نام تھے جہاں سے اصل پروجیکشن ہوتی ہے ہمارا مقابلہ وہاں سے ہے میری نظر میں عمران خان کی حیثیت جے سالک جیسی ہے تحریک انصاف کے لوگ کو اچھل رہے ہیں ان سے کوئی ذاتی جنگ نہیں میں عدلیہ، صحافی برادری کا احترام کرتا ہوں آپ بالکل تنقید کریں لیکن کسی کا تضحیک نہ کریں ہم اس قوم کے خالص نمائندے ہیں اعدادوشمار میں ان سے غلطی ہوگئی اور ہمیں نہیں روک سکے ہر عدالتی فیصلے کے بعد روپے کی قیمت گررہی ہے پھر ہم معیشت بھی ان کے حوالے کر دیتے ہیں کہ معیشت بھی چلائیں ہمارے ممبران نے نشاندہی کی کہ پورے ملک میں ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے سابق فاٹا اور ملک کے دیگر حصوں میں شہید ہونے والوں کا لہو کس کے ہاتھ تلاش کریں حکمرانی کرنا اس پارلیمان کے نمائندوں کا کام ہے ہمیں طعنے اور دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کو حکومت دو ووٹوں کی کھڑی ہے دو ووٹوں پہ ہو یا ایک ووٹ پہ ایک غیرت کیساتھ حکومت کرینگے۔
Load/Hide Comments



