کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال سے درپیش چیلنجز پر غور کیلئے دوروزہ اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی میں پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس 27 جولائی سے دو روزہ قومی اجلاس منعقد ہو گا۔ اس قومی اجلاس میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی انحطاط، بڑھتی ہوئی غربت، خوراک کی کمی، توانائی کا بحران اور سیلاب جسے چیلنجز خصوصی طور پر کووڈ-19 کے بعد پیش آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عور کیا جائے گا۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، پارلیمنٹ نے اس قومی اجلاس کا اہتمام کیا ھے تاکہ بنیادی سطح پر مسائل کے حل کے لیے ترجیحات متعین کی جا سکیں۔ تقریب کا افتتاح سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے جبکہ وفاقی وزراء، وفاقی، صوبائی اور کشمیر اور گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلوں کے اراکین کے علاوہ کانفرنس میں سینئر سرکاری افسران، نجی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندے، دانشور، میڈیا اور مختلف ممالک کے سفارتی نمائندے شرکت کریں گے۔ قومی اجلاس میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز پاکستان کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول لیے ایک قابل عمل قومی حکمت عملی وصع کرنے کے لیے اپنی اراء اور تجاویز دیں گے۔ اس اجلاس میں SDGs کے اھداف کے حصول کے موجودہ پیش رفت اور طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا کیونکہ SDGs کے حصول کے لیے صرف آٹھ سال باقی ہیں۔ پاکستان کو درپیش بے شمار مسائل کے تناظر میں یہ محسوس کیا گیا کہ SDGs کو قومی زاویے سے جانچ کر ان اھداف کے حصول کے کیے ترجیحات مرتب دی جائیں۔ اس اجلاس ایک جامع اور پائیدار انداز میں عالمی اہداف کے حصول کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ قومی اجلاس کے اہم نتائج میں ایک قومی فریم ورک کی تشکیل بھی شامل ہو گی جو قومی سطح پر اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ایک روڈ میپ فراھم کرے گا۔ اس قومی اجلاس کا انعقاد یورپی یونین کے پراجیکٹ مستحکم پارلیمان، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز اور جرمن ایجنسی فار انٹرنیشنل کوآپریشن (GIZ) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔