چوہدری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،خیریت دریافت

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور بحران سے نکلنے کے لائحہ عمل پر غور کیا،مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کو پی ڈی ایم کی سٹریٹجی پر اعتماد میں لیا.