پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج جمعرات کو سہ پہر 3بجے چک شہزا د میں ہوگا۔ پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے سربراہی اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے اور عدالتی فیصلے پر مشاورت ہو گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے فیصلے کئے جائیں گے۔