اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف اکے وائس چئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہیکہ پوری قوم کو مبارک،پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپ دئے ہیں۔ دوست مزاری نے آئین کو روندا،سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوست مزاری نے قانون کا بھی لحاظ نہیں کیا، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے، عدلیہ نے تحمل سے تنقید برداشت کی اور اپنی ذمہ داری نبھائی۔یشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نیکہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت سے چلیں گے، حکومت نے تاخیری حربے استعمال کرنیکی کوشش کی، وزیر قانون کو روسڑم پر آکر گفتگو کرنیکا کیا اختیار تھا؟ انہوں نے دھمکانیکی کوشش کی، آج ثابت ہوگیا پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترگیا ہے۔
Load/Hide Comments



