اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کو طلب کرلیا ہے،5 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا،ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غورو غوض ہوگا،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فل کورٹ نہ بنانے پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،وفاقی کابینہ کو اہم عدالتی امور پربھی بریفنگ دی جاے گی،ملک کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف سے اب تک قسط جاری نہ ہونے کی وجوہات پر بھی غور ہوگا،ملک کی امن وامان کی صورت حال اور تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے سے متعلق بھی تجاویز پر غور ہوگا،سپریم کورٹ کے مخصوص ججز کے کنڈکٹ پر بھی بات چیت ہو گی،اجلاس میں پنجاب کے سیاسی معاملات اور عدالتی کارروائی بھی زیر بحث آئے گی، سپریم کورٹ فیصلے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،کابینہ ارکان کو پی ڈی ایم کی حکمت عملی سے متعلق بھی اعتماد میں لیا جائے گا،اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جاے گی جبکہ دل کے اسٹنٹس کی قیمتوں کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا،پرائس فکسیشن کمیٹی کی جانب سے طے کردہ قیمتوں کی منظوری دی جائے گی .
Load/Hide Comments



