سابق چیئرمین NAB پر الزامات،طیبہ گل کی آج انکوائری کمیشن میں طلبی

اسلام آباد(آن لائن)سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال پر الزامات کے معاملے پر انکوائری کمیشن نے متاثرہ خاتون طیبہ گل کو آج (جمعرات) کو طلب کر لیا۔سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال پر متاثرہ خاتون طیبہ گل نے لگایا ہے کہ 45دن انہیں اور ان کے شوہر کو وزیراعظم ہاؤس میں ان کی مرضی کے بر خلاف حبس بے جا رکھا گیا اور عمران خان نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیسز بند کر وائے۔