جب چاہئیں وفاق کو گرا لیں گے، فواد چودھری

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہیکہ اب ہم وفاق جب چاہیں گے گرا لیں گے۔چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ گورنر پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ رات ساڑھے 11 سے پہلے وزیر اعلیٰ کا حلف لیں۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پرویز الہٰی کو مبارکباد دیتا ہوں،ہمارا لیڈر جھکنے کو تیار نہیں ہوا،پاکستان کے فیصلے کسی بند کمرے میں نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے،یہ جیت عوام اورکپتان عمران خان کی جیت ہے،آج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ آیا ہے۔ عمران خان نے وعدہ کیا تھا قوم کو مایوس نہیں کریں گے،ہم چاہتے ہیں فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے،عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ اسمبلی میں آئیں گے۔