اسلام آباد(آن لائن) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب انشاء اللہ عمران خان کو واپس اپنی کرسی پہ لے کر آئیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے، انشاء اللہ عمران خان کو واپس اپنی کرسی پہ لے کر آئیں گے۔مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر چوہدری پرویز الٰہی کی حلف اٹھاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور دوسری طرف عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کی بھی تصویر لگائی۔
Load/Hide Comments



