اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں تعصب چھوڑیں،اپنے اختلافات پس پشت پر ڈال کر مل بیٹھیں، مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دیں۔ جاری ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ ملکی معیشت بْری طریقے سے متاثر ہوئی، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے لوگ سمجھ رہے ہیں اس کی سیاسی وجوہات ہیں، سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاستدان کھیل رہے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے سیاستدان ایسا طبقہ ہے جو عوام کو صحیح سمت پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے: چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی منشور کو پینڈنگ رکھ کے غریبوں کی بھلائی کا صرف سوچیں نہیں بلکہ اس کو حل کرنے کی تجاویز دیں، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیں، تمام اختیار رکھنے والے لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کے حل کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں، موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں، تعصب کا شکار نہ ہوں .
Load/Hide Comments



