الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے تصدیق شدہ مالی گوشوارے 29اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے تصدیق شدہ مالی گوشوارے 29اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کیہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں جو الیکشن۔کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، مالی سال 22-2021 کے مالی گوشوارے 29 اگست 2022 تک الیکشن۔کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔ یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں فارم D پر مالی سال سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اندر چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانیکا پابند ہے۔مالی گوشوارے، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گی۔ مالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے مرتب کردہ رپورٹ کے ساتھ جماعت کے مجاذ عہدیدار کی جانب سے دسخط شدہ سرٹیفیکیٹ شامل کرانا لازمی ہوگا۔سرٹیفیکیٹ میں یہ بتانا ہوگا کہ کہ الیکشن ایکٹ کے متعلقہ شق کی رو سے کوء بھی فنڈز کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کی گء ہے۔ اور یہ گوشوارہ بالکل درست ہے۔ یہ مالی گوشوارے فارم D پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاذ عہدیدار کے ذریعے جمع کئے جاسکیں گے۔