آیئے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منائیں،عزم عالی شان شاد رہے پاکستان،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آیئے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منائیں۔عزم عالی شان شاد رہے پاکستان۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کے حوالے سے معلومات بھی شیئر کیں۔نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول میں بھیجی جانے والی ویڈیوز کا دورانیہ 60 سے 90 سیکنڈ ہوگا۔نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کیلئے صوفی ازم، اقلیتوں، تعلیم، جمہوریت، تاریخ، عالمی امن، فلم، پاکستانی کھانوں، سیاحت، سفارت کاری، ثقافت، ورثہ، ترقی نوجوانان، بین المذاہب ہم آہنگی، خواتین کو بااختیار بنانے، موسیقی، کھیل سمیت علاقائی کے لئے ہمارا کردار سمیت بہت سے اہم موضوعات پر مواد تیار کیا جا سکتا ہے۔نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کیلئے ویڈیوز بھیجنے کی آخری تاریخ 5 اگست 2022ء ہے۔ویڈیوز بذریعہ ای میل ptv.films@ptv.com.pk پر بھجوائی جا سکتی ہیں۔فیسٹیول میں پہلی پوزیشن کیلئے ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کیلئے 75 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کیلئے 50 ہزار روپے انعام رکھا گیا ہے.