آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے تیسر ے ہفتے میں ہوگا،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے تیسر ے ہفتے میں ہوگا۔ توقع ہے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے روز ہی پیسے جاری کر دے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ معاشی نہیں سیاسی صورت حال ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے تیسر ے ہفتے میں ہوگا۔ توقع ہے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے روز ہی پیسے جاری کر دے گا۔ ملک میں سیاسی غیر یقینی ہے، ساری بحث بھی سیاسی ہو رہی ہے۔ جب ایسا سیاسی ماحول بنایا جاتا ہے تو ہر چیز متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کا انتظام ہو چکا ہے، سعودی عرب، یو اے ای، چین سمیت دوست ممالک سے بھی قرض ملے گا۔،سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کیسہولت ملے گی،ان کا کہنا تھا کہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا تقرر جلد ہو جائے گا۔