اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں آئین اور قانون کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں اور بدسلوکیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے کوسراہتا ہوں۔ سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں اعتماد کرنے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں آئین اور قانون کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں اور بدسلوکیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے کوسراہتا ہوں۔
Load/Hide Comments



