پی ڈی ایم نے نا مناسب گفتگو عدلیہ پر حملہ ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے نا مناسب گفتگو کی یہ عدلیہ پر حملہ کیا۔منگل کے روز سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے عدالتی فیصلے کو مسترد کیا ہے،ضمنی الیکشن میں بھی پی ڈی ایم نے پورا زور لگایا۔ آج یہ عدالتی بائیکاٹ کر رہے ہیں کل پوری عوام ان کا بائیکاٹ کرے گی، وکلاء آپ کا بائیکاٹ کر یں گے۔ آپ نے فوج کو دھمکیا ں دی ہیں یہ کوئی جمہوریت نہیں،اب پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے۔