پاکستان کا فیصلہ ہو گا کیا اس مافیا سے جان چھٹے گی یا اور لڑنا ہو گا، شہباز گل

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ ہو گا کہ کیا اس مافیا سے جان چھٹے گی یا اور لڑنا ہو گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ کہ ن لیگ پریشر ڈالنے کیلئے ہر ادارے پر حملہ آوار ہونے کو تیار ہیں، آج پاکستان کے لوگوں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے کہ کیا اس مافیا سے ان کی جان چھوٹ جائے گی یا اور لڑنا پڑے گا ابھی۔