اسلام آباد(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے کیس سے متعلق سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں تمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔کمرہ عدالت نمبر ایک کے باہر پولیس کی نفری تعینات رہی جبکہ میڈیا سے رجسٹرڈ بیٹ رپورٹرزکو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلے کی اجازت دی گئی، اس کے علاوہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں صرف کیس کے فریقین داخل ہو ئے۔
Load/Hide Comments



