وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ بنایا جائے، حکومت اور اتحادیوں کامطالبہ

اسلام آباد(آن لائن)حکمران اتحاد نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف فل کورٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ فکسنگ کی طرح بنچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے،صرف ایک غلط فیصلہ اس پورے مقدمے کو اڑا کر رکھ دے گا،جب ترازو ٹھیک ہوگا تو ملک خود بخود ٹھیک ہو جائیگا، تین افراد ملک کی تقیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے،کفرکا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں،ملک بچانا ہے تو عمران نیازی کو ٹھکانے لگاناہوگا۔ان خیالات کا اظہار حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں استحکام آئے گا تو معیشت بھی ٹھیک ہوگی، موجودہ حالات میں ہرایک کوخوداحتسابی کی ضرورت ہے۔ ملک بچانا ہے تو عمران نیازی کو ٹھکانے لگانے ہو گا،ڈپٹی سپیکر پنجاب کی روخلاف کیس کی سماعت فل بنچ کرے،انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے لیے ضروری ہے،ہمیں اجنبی ہونے کا احساس کیوں دلایا جارہاہے؟ خداراقوم کو اس حد تک نہ پہنچائیں کہ قوم اداروں کے خلاف اور بغاوت پر مجبور ہو جائے، پبلک بھی ادارہ ہے، عوام بھی ادارہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک کی جمہوری جماعتوں کا اس وقت ایک ہی مطالبہ کہ ہمیں فل کورٹ بینچ چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ 3 شخص اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں، اس ملک کی جمہوری جماعتوں کا اس وقت ایک ہی مطالبہ کہ ہمیں فل کورٹ بینچ چاہیے، یہ ملک جمہوری نظام کے تحت چلے گا، الیکٹڈ نظام کے مطابق چلے گا یا سلیکٹڈ نظام کے مطابق چلے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 شخص 1973 کے آئین پاکستان کو یک جنبش قلم تبدیل کردیں اور ہمیں اس کے 30 سال جدجہد کرنی پڑے، قربانیوں دینی پڑیں، قوم کو لاشیں اٹھانا پڑھتی ہیں، ہمارے کارکنوں کو تخت دار پر چڑھنا پڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا آئین پاکستان میں کیا لکھا ہے اس بات کا فیصلہ یہ 3 افراد کریں گے یا ملک کے عوام کی نمائندہ سیاسی جماعتیں کریں گی، ہم ملک کے چاروں صوبوں کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس ملک کو جمہوری طریقے سے چلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔