نومبر سے بجلی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،حکومت ، وزیر توانائی خرم دستگیر اور مصدق ملک کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے کہاہے کہ نومبر سے بجلی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،جولائی،اگست اور اکتوبر میں مشروط مہنگی ہوگی جس کا اطلاق ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے غریب صارفین پر نہیں ہوگا،وزیر اعظم شہباز شریف تمام امور کی خود نگرانی کررہے ہیں،شمسی توانائی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائیگا۔منگل کو وزیر توانائی خرم دستگیر نے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت توانائی کا بحران ہے ملک کے 5بڑے برآمدی شعبوں کو کم قیمت پر بجلی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،و فاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے ا ہم فیصلے کئے ہیں،ملک میں صنعتی فیڈرز کیلئے بجلی کی فراہمی مسلسل ہو گی، پانچ میجر ایکسپورٹ سیکٹرز کو کم قیمت پر گیس اور بجلی فراہم کی جائے گی، فیصلے کامقصد ایکسپورٹ سے فائدہ اٹھانا ہے، پاکستان کی ایکسپورٹ انڈسٹری پوری طرح مقابلے کیلئے تیار ہے۔صنعتی فیڈر پر بجلی کی فراہمی 24گھنٹے جاری رہے گی،گھریلو صارفین کیلئے آئندہ چند ماہ مشکل ہیں، ایک دوست ملک سے گیس درآمد کی جاری ہے، کے ٹو پاور پلانٹ چل پڑا ہے اور بہت اچھی پیداور دے رہا ہے جبکہ بارشوں سے بھی تربیلا کی پیداور میں بھی اضافہ ہو اہے،جون میں تربیلا سے بجلی کی پیداوار 45 سو میگاواٹ تک گئی ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم اور گدو دونوں پاور پلانٹ تاحال بند ہیں،نیلم جہلم میں آنے والی تکنیکی خرابی پچیدہ ہے،گدو سے بجلی کی پیداوار کے ساتھ کچھ حصہ بند بھی ہے، جہاں ہمیں چیلنجز ہیں وہاں ہم زہر تعمیر منصوبوں کو مکمل کریں گے، عارضی طور پر ہمیں اس وقت سیاسی کے ساتھ دوسری مشکلات کا سامنا ہے، ایسے ہی حالات کا سامنا ہمیں 2013 میں رہا ہے تب لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی تھی، پاکستان مسلم لیگ (ن) ان چیلنجز سے نکلنے کا عزم رکھتی ہے، پاکستان عوام کے یہ فیصلہ کریں گے کہ گراف کس کا اوپر ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے منظوری اس شرط پر دی گئی کہ اس کا اثر ملک کے غریب ترین بجلی صارفین پر اثر نہیں ہو گا،26جولائی سے بجلی کی قیمت میں 3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا،اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔ایک سے پچاس یونٹ اور پھر ایک سے سو یونٹ تک، دو سو یونٹ تک اضافہ نہیں ہوگا،بجلی کی قیمت میں نومبر سے کمی آنا شروع ہو جائے گی اور دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا، اضافے کا بہت سا حصہ فیول سرچارج بن کر بلوں میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف کی آخری دفعہ معیاد فروری میں کی گئی تھی، فیول سرچارج کی مد میں کمی آگئی ہے یہ ٹیرف کی مد میں ہو گیا پاکستان کے غریب ترین شہریوں کا دفاع حکومت کر رہی ہے، غریب ترین شہریوں کیلئے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، اس پر تفصیلی بریفنگ پاور ڈویژن میں حتمی شکل میں ہوگی۔