اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ می لارڈ! پرویزالٰہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے اور ق لیگ کے10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کر دیے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ریمارکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے اور ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کر دیے تو پرویز الٰہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے می لارڈ!واضح رہے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کہیں لکھا ہیکہ پارٹی کا سربراہ پارلیمنٹ کا ممبر ہونا چاہیے، لکھا ہے تو بتائیں؟۔ واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بتائیں کہاں لکھا ہے پارٹی سربراہ غیرمنتخب بھی ہوتو بات ماننا ہوگی۔
Load/Hide Comments



