راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد(آن لائن) راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد سپل ویز کھول دیئے گئے،راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1752فٹ سے زائد ہے،اسپل ویز کھولنے کے بعد پانی کی سطح 1749 فٹ پرلاکرسپل ویز بند کیے جائیں گے کیونکہ سپل ویز کھولنے کے باعث قریبی نہروں میں سیلابی صورتحال رہ سکتی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ عوام کو نہروں میں ڈبکیاں لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔