راولپنڈی میں بارش نے روزگار زندگی کو درہم برہم،نالہ لئی میں پانی خطرے کے نشان تک پہنچنے پر سائرن بجا دیئے گئے

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں بارش نے روزگار زندگی کو درھم برھم کر دیا،نالہ لئی میں پانی خطرے کے نشان تک پہنچنے پر انتظامیہ نے سائرن بجا دیئے۔ ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی اور غیر زمہ داری کی وجہ سے مری روڈ سمیت سارے شہر میں ٹریفک جام ہو کر رہ گئی۔شہری اپنی مدد آپ کے تحت ان گاڑیوں کو نکالنے کے جتن کرتے رہے،سرکاری ذرائع کے مطابق نالہ لئی اور کٹاریاں میں پانی 15.5 فٹ تک پہنچ گیا جبکہ گوالمنڈی 14.7 فٹ تک پہنچ گیا۔جسکی وجہ سے خطرے کے الارم بجا دئیے گئے،علاوہ ازیں راجہ بازار میں شاہراہیں سیلابی پانی سے تاجروں کا سازو سامان اور موٹر سائیکل بہا کر لے گیا اور کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔بوہڑ بازار، آریہ محلہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، صادق اباد، امر پورہ،ڈھوک الٰہی بخش،ڈھوک کالا خان اور دیگر علاقوں میں پانی لوگھروں میں داخل ہو گیا، بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔