اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں تیز بارش کے دوران سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی ٹیمیں متحرک رہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کھڑے ہونے والے پانی کی شکایات کو بروقت ریسپونڈ کرنے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کو بھی کلئیر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی ہیلپ لائن پر مختلف مقامات سے پانی جمع ہونے کی 20 شکایات موصول ہوئیں۔ جن پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح ترنول کے علاقے میں 2 گھروں کی دیواریں گرنے کی بھی شکایات موصول ہوئیں ہوئیں تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی مشترکہ ٹیموں نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرب و جوار کے گھروں کو خالی کرواکر مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر تیز بارش کے باعث شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے بھی متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل سے دوچار نہ ہونہ پڑے۔علاوہ ازیں سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی مشترکہ ٹیمیں سی ڈی اے کے سیکٹوریل ایریاز، ہاؤسنگ سوسائٹیز، نان سیکٹوریل ایریاز بشمول H-13، E-11 سمیت دیگر علاقوں کے نشیبی مقامات میں بھی متحرک رہیں اور ضرورت پڑنے پر گھروں سمیت نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپس کے زریعے نکاسی آب میں لوگوں کی مدد کی گئی واضح رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 80 ملی میٹر سے لیکر 100 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments



