وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر کی کورونا سے صحتیابی کیلئے دعا
اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ کے ذریعے امریکی صدر جو بائیڈن کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جو بائیڈن جلد صحت یاب ہوں۔