ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا کوئی سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں: شاہ محمود قریشی

لاہور (آن لائن) سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے آئین اور جمہوری قدروں سے کھیل کھیلا، رولنگ کا کوئی سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔جبکہ اسد عمر نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر ا?ئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی آئین میں گنجائش نہیں، یہ گرتے ہوئے نظام کی ا?خری کوشش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی پلان بی نہیں ہے لیکن اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی، انصاف نہ ملا تو لوگ اپنا راستہ خود نکالیں گے۔