لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہہمیں بھی مجبور کیا گیا کہ ہم بھی وہی رویہ اور لہجہ اختیار کریں جو عمران خان کر رہا ہے،ہم اب مجبور ہو گئے ہیں کہ ہم نئی مسلم لیگ (ن) کے روپ میں سامنے آئیں اور اپنا حق چھینیں عمران خان ایکس، وائے اور زیڈ کو یاد کرتا تھا لیکن پوری اے بی سی یاد کر ادی ہے، تمیز بھی سکھائیں گے،ان سے سیاسی لڑائی لڑنے سے نہیں ڈرتے ہمیں لڑنے دی جائے اور کوئی درمیان میں نہ آئے،اگر ہمیں زبردستی الیکشن میں دھکیلا جائے گا ہم ایسا کوئی الیکشن نہیں لڑیں گے، الیکشن کے لئے لیول پلینگ فیلڈ اورایک ہی سلوک چاہیے، رولز آف گیم سیٹ کئے جائیں اور یہ صرف پارلیمنٹ میں طے ہو سکتے ہیں،عمران خان تو لاڈلا پلس ہے، یہ حکومت میں لاڈلا تھا اور اپوزیشن میں بھی لاڈلا ہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان دباؤ ڈال کر اپنے حق میں فیصلے لینا چارہا ہے، بار بار کہتے ہیں پاکستان یہ سری لنکا بن جائے گا، انتشار آئے گا، لوگ اپنا فیصلہ خود کرلیں گے، آپ بالکل ٹھیک کہتے ہیں یہ اس وقت ہوگا جب اس ملک میں دوہرا معیارت رہیں گے،جب ایک معیار پر آپ کو ریلیف ملے اور کسی اور کے لئے اسی 62اور63کی اور تشریح کسی اور طرح ہو تو بالکل انتشار آئے گا، انتشار آپ کے کہنے پر اور آپ کی گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں آئے گا کیونکہ آپ کے انقلاب لانے کی کوشش کی ہم نے دیکھ لیا ہے۔ہمیں ایسے حالات کیلئے مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم رد عمل دیں۔ چند سال میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جوہوا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں آپ کا سامنا نئی مسلم لیگ (ن) سے ہوگ، آپ ایک گال پرماریں اور ہم دوسرا گال آگے کر دیں اب ایسا نہیں ہوگا آپ تھیٹر ماریں گے ہم مکہ ماریں گے،ہمیں اس کے لئے مجبور کر دیاگیا ہے،عمرا ن نیازی آپ نے زور زبردستی دھونس سے فیصلے لئے ہیں اداروں کو دھمکا کر فیصلے رکوانے کی کوشش کی ہے، 62،62کا ایک جیسا معیار کیسے ہوگا،جو ناجائز اولاد کا مالک وہ صادق و امین کہلائے اور جو بیٹے سے تنخواہ نہ لے اور تاحیات نا اہل ہو ایسا نہیں چل سکتا اب ایک جیسی تشریح ہو گی ایک جیسے معیار پر تشریح ہو گی۔
Load/Hide Comments



