امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ، لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کردی۔پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے 2 اضلاع میں رینجرز تعینات کردی، لاہور اور راولپنڈی میں 4 ہزار رینجرزجوان تعینات کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کے مطابق خدشہ ہے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے اس لئے رینجرزتعینات کی گئی ہے۔جمعہ کے روز پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعیناتی کی درخواست کی تھی۔