راولپنڈی(آن لائن)ملکی دفاعی اور سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت جمعہ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام سروس چیفس نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شرکاء کو مغربی سرحد، کے پی کے اور بلوچستان سے متعلق صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔شرکانے اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں کے دائرے میں تیز رفتار پیش رفت کا جائزہ لیا۔خطے میں پائیدار ترقی کیلئے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوکابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا کا دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دے گی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments



