چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو سزا دی، فیصلہ پھر عدالتوں میں جائیگا، قمرالزماں کائرہ

لاہور(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کو اپنوں کا پاس نہ رکھنے کی سزا دی ہے۔ اپنے بیان میں قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ الزام لگ رہے تھے کہ پیسے چل گئے، ووٹ خریدے گئے ہیں، آصف زرداری کے خلاف سارے لوگ باتیں کر رہے تھے، ا?صف زرداری آخری وقت تک اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے تعلقات میں کافی عرصے سے بہتری آئی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ نظریات کی سیاست کرتی ہے۔ زیراعظم کے مشیر قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر عدالتوں میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے عمران خان جھوٹ کو سچ بنا کر بیچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔