پاکستان کو سب مل کر مشکل حالات سے نکالیں گے، نواز شریف

لندن (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد لندن میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ5 سالوں سے مشکلات میں ہے۔نواز شریف نے کہا کہ قوم بھی ملکی ترقی کیلئے دعا کرے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کوشش کریں گے۔