لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتا ہے کہ اسے بیساکھیاں بھی دی جائیں اور اس کی نیپیاں بھی بدلی جائیں،ہم ملک مضبوط کرتے رہ گئے اور فیصلے آگئے، ضمنی الیکشن میں پھنسا دیا گیا،عمران خان ہر قیمت پرملکی اداروں پرقبضہ چاہتے ہیں، آج انہیں جمہوریت یاد آرہی ہے، جو ان کے رویے کی وجہ سے ساتھ چھوڑ دے اسے لوٹا کہتے ہیں، ان لوگوں نے اراکین اسمبلی کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، الیکشن کمیشن بتافنڈنگ کافیصلہ کتنے سال میں آئے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں یہ جیسے جیتے ہیں ہمیں معلوم ہے، ہم ملک مضبوط کرتے رہ گئے اور فیصلے آگئے، ضمنی الیکشن میں پھنسا دیا گیا، یہ ضمنی الیکشن مشکل ترین تھا، ہم ان کا کسی اور میدان میں نہیں سیاست میں مقابلہ کرناچاہتے ہیں، عمران خان کہتے ہیں پاکستان سری لنکابن جیائے گا، کیا یہ ملک کا خیرخواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں،عمران خان مطلق العنان شخص ہیں، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا رویہ منافقانہ ہے۔خان صاحب آپ بے شک 7 دن لاہور میں قیام کریں کوئی فرق نہیں پڑنے والا، آپ کا بوجھ ہم نے اٹھایا، آپ کو برابر جواب ملے گا۔
Load/Hide Comments



