پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹیلی میٹرز سسٹم کی تنصیب کر رہے ہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے دو صوبوں نے زیر زمین پانی اتھارٹی بنا لی جبکہ دیگر دو کو بھی بنا لینی چاہیے،پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹیلی میٹرز سسٹم کی تنصیب کر رہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پانی کی پالیسی پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سید خورشید شاہ نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے پانی کی دستیابی بھی ایک اہم مسئلہ ہے اور ہمیں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے بھی پانی کی وافر مقدار کی ضرورت ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہم کہاں کھڑے ہیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے ہمیں کن فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کئے بغیر ہم زراعت میں ترقی نہیں کرسکتے اور زراعت کی ترقی کے بغیر ہم معاشی لحاظ سے خود کفیل نہیں ہو سکتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دو صوبوں نے انڈر واٹر گراونڈ واٹر اتھارٹیز بنا لی ہیں اور باقی دو صوبوں کو بھی جلد از جلد انڈر گراونڈ واٹر اتھارٹیز قائم کر نی چاہیں تاکہ پانی کے مسائل کے حل میں جلد پیشرفت ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گزشتہ دور حکومت میں گندم برآمد کرتے تھے اور ا?ج ہم گندم درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا واٹر کی منصفانہ تقسیم کیلئے ہم ٹیلی میٹرز کی تنصیب کر رہے ہیں تاکہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہم پانی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ورکشاپ کے شرکا جن میں بیرون ملک سے آئے ہوئے ماہرین بھی شامل ہیں کی آرا اور تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی تجاویز سے جاری اور آئندہ منصوبوں میں استفادہ کیا جائے گا۔