عمران خان کا جب دماغ نہیں چلتا یانشہ نہیں ملتا تو انکو سابق صدر آصف علی زرداری صاحب برے لگتے ہیں، شازیہ عطا مری

عمران خان کا جب دماغ نہیں چلتا یانشہ نہیں ملتا تو انکو سابق صدر آصف علی زرداری صاحب برے لگتے ہیں، شازیہ عطا مری
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران خان کا جب دماغ چلتا نہیں ہے یا انکو کوئی سستا نشہ مل جاتاہے یا کوئی نشہ نہیں ملتا تو انکو سابق صدر آصف علی زرداری صاحب برے لگتے ہیں۔ الیکشن ملتوی ہونے کے بعد سندھ حکومت کیخلاف انتہائی غلیظ پروپیگنڈا شروع کردیا گیا۔ آج پی پی پی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں منقعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے الیکشن ملتوی ہونے کے بعد سندھ حکومت کیخلاف انتہائی غلیظ پروپیگنڈا شروع کردیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے سندھ حکومت نے کبھی بھی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست نہیں کی۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس مرتبہ مون سون کی ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ حکومت نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اقدامات اٹھائے اور کراچی شہر کو کلئیر کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جب دماغ چلتا نہیں ہے یا انکو کوئی سستا نشہ مل جاتاہے یا کوئی نشہ نہیں ملتا تو انکو سابق صدر آصف علی زرداری صاحب برے لگتے ہیں، اب جب کہ پنجاب میں معاملات ہو رہے ہیں جس میں پیپلزپارٹی کی کوئی شراکت ہی نہیں ہے لیکن چونکہ صدر آصف علی زرداری لاہور گئے انکو تکلیف ہوگئی وہ پاکستان کے کسی بھی خطے میں جاسکتے ہیں اور کیا آصف علی زرداری عمران خان جیسے ٹچے سے پوچھ کر لاہور جائیں گے۔ انکا کہنا تھا صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا تھاعمران نیازی کی تو اپنی اولاد ہی پاکستانی نہیں ہے وہ ہمیں امپورٹڈ کہہ رہا ہیجس کے اوپر اپنی اولاد کی زمہ داری نہیں ہے وہ ہمیں سیکھا رہا ہے۔ شازیہ مر ی نے کہا کہ عمران خان اس ملک کو مذہبی کارڈ کے ذریعے تقسیم کرنا چاہتا ہے اور وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہ رہا ہے جبکہ مذہبی کارڈز ماضی میں بھی استعمال کئے گئے عمران خان کی پوری زندگی اس کے کردار کی عکاس ہے اور عمران خان کے حوالے سے جو کتاب لکھی گئی ہے اس کو پڑھنا بھی گوارہ نہیں ہیکتاب میں جس غلاظت کا ذکر کیا گیا ہے جب سنتے ہیں تو کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ سندھ لوکل باڈیز میں تو اکثر حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہی نہیں کھڑے تھے اور اگر کوئی تحریک انصاف میں شامل ہو تو وہ حلال اگر کسی اور پارٹی میں جائے تو حرام ہے۔