اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کرلی اور مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ مریم نواز،کیپٹن صفدر اور ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہ ہو سکے،معاون وکیل نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جبکہ وکیل جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی بھی استدعا کی گئی،عدالت نے مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



