اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلہ سے انتہائی ایماندار شخص کو چیئرمین نیب لگا دیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر سے متعلق عمران خان کی گھٹیا گفتگو پر کابینہ اجلاس میں اظہار افسوس کیا گیا،یہ انوکھا لاڈلا نہ جیت پر خوش ہے نہ ہار کر،وہ جو زبان استعمال کرتے ہیں انکی مذمت کرتے ہیں،اب جبکہ پوری حکومت چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ کھڑی ہے،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو اس قابل ہی نہ سمجھا کہ اس کیس کو سنا جائے،بصورت دیگر مجھے بلا کر پوچھا جاتا، وہ جاہل شخص ہو گاجو کہ بیس سیٹوں پر کسی پارٹی کی مقبولیت کا تجزیہ کرے،جن کو ہم نے ٹکٹ دیا وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے،اورجب وہ اپنے حلقوں میں گئے تو لوگ ان پر برس پڑے کہ چار سال کدھر تھے،اور دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے جانثار ووٹرز نے انہیں قبول نہیں کیا،دیکھتے رہنا کہ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو زمین بوس کر کے دکھائیں گے،ہارنے والے امیدواروں سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ ہو گا کہ ان کو جنرل الیکشن میں ٹکٹ دیا جائے گا یا نہیں،ڈالرز کا گراؤسیاسی عدم استحکام ہے،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان انتہائی جھوٹا اور مکار آدمی ہے،میڈیا میں جگہ لینے کے لیے اس قسم کے بیانات دیتا ہے،چور مچائے شور والی بات ہے،شرقپوری،فیصل نیازی کو کتنے پیسے دیئے گئے،سب کو معلوم ہے،میں نے جو بات کی تھی اس پر آج بھی قائم ہوں کیونکہ پی ٹی آئی کے ذی شعور لوگ نہیں چاہتے کہ پنجاب کا ڈاکو وزیر اعلیٰ بنے،پرویز الہی کہتے ہیں کہ عمران خان نے کہاتو دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا،اب دیکھا جائے تو یہ پنجاب اسمبلی کی اوقات رہ گئی،ہارس ٹریڈنگ کا الزام ہم لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو،جی بی میں پیسہ کس نے چلایا اور پوری دنیا نے دیکھا جس کی ویڈیوز آڈیوز موجود ہیں-
Load/Hide Comments



