اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد ڈویڑن میں بلدیاتی انتخاب صرف 3 دن پہلے ملتوی کردیئے گئے، الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ بارش بتائی گئی، یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے، الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سن کر حیرانی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسد عمر کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے التوا پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ویڈیو پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ عوام بھی الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سن کر یقیناً حیران ہوگئے ہوں گے، کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کو ووٹنگ سے 3 دن قبل ملتوی کردیا گیا اور وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بارش ہوگی، مجھے یقین ہے کہ ا?پ کو بھی اس مضحکہ خیز فیصلے پر اعتبار نہیں ا?سکتا؟انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح مکمل طور پر جانبدار ہوچکا ہے اور کوئی پاکستانی یقین نہیں کرسکتا کہ اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن کروائے جاسکیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں بھاگی بھاگی گئی تھیں کہ ہمیں بچاؤ کیوں کہتھیں کہ جس طرح سے 17 جولائی کو پنجاب میں بلا چلا اس خوف سے یہ بھاگے لیکن اب یہ بچ نہیں سکتے کیوں کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ قوم نے اپنی اپنی حقیقی آزادی لے کر رہنی ہے۔
Load/Hide Comments



