کسی کو بھی لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے: آغا سراج درانی

کراچی (آن لائن) سندھ کے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1292ویں عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ قائم مقام اسپیکر سندھ ٓغا سراج درانی نے کہا کہ کسی کو لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔ سندھ کا امن مقدم ہے اسے قائم رکھا جائے گا۔صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ادارے کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پْر امن ہوا دوسرا بھی امن سے مکمل ہوگاجو بھی غیرقانونی طورپر رہائش پذیر ہے اسے واپس اپنے ملک بھیجا جائے گا۔ صوبے میں امن قائم رہے اورلوگ خوشحال زندگی گزاریں اس کے لئے دعا کرتے ہیں۔