راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ پولیوٹیموں کواضافی افرادی قوت اوروسائل فراہم کئے جائیں،پولیوسے پاک پاکستان کیلئے مؤثرکوشش کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کاٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان(ٹی آئی پی)کادورہ کیا۔ آرمی چیف نے ا یف ڈبلیواوکے قائم کردہ انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹی آئی پی کامقصدتحقیق اورترویج کوفروغ دیناہے۔ آرمی چیف نے قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹرکابھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پولیومہم کے انعقاداوردیگراقدامات کوسراہا۔آرمی چیف نے حساس مقامات پرپولیوٹیموں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کی ہدایت کی۔آرمی چیف کا کہناتھا پولیوٹیموں کواضافی افرادی قوت اوروسائل فراہم کئے جائیں۔پولیوسے پاک پاکستان کیلئے مؤثرکوشش کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں آرمی چیف کااستقبال لیفٹیننٹ معظم اعجازاورمیجرجنرل کمال اظفرنے کیا۔
Load/Hide Comments



