لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ کی قریبی سہیلی فرح خان عرف فرح گوگی اور ان کی والدہ کے وکلاء نیب لاہور کے آفس پہنچ گئے۔ نیب لاہور نے کرپشن الزامات سمیت منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیسز کی انکوائری کے لئے نیب آفس طلب کر رکھا تھا۔ مگر دونوں ماں بیٹی نیب کی انکوائری ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی بجائے اپنے وکلاء کے ذریعے نیب لاہور کو جواب بھجوا دیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب کی انکوائری ٹیم نے وکلاء سے جواب موصول کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ انکوائری کے لئے دونوں ماں بیٹی نیب کی انکوائری ٹیم کے روبر پیش ہوں۔ جس پر فرح خان اور ان کی والدہ کے وکلاء نے جواب بذریعہ کوریئر نیب لاہور کے آفس بھجوا دیا ہے۔
Load/Hide Comments



